ایران

فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایرانی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم، خود کو فردو ایٹمی تنصیبات سمیت مذاکرات کے تمام موضوعات میں اسلامی جمہوری نظام کی ریڈ لائنوں کی پابند سمجھتی ہے-

وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم، فردو ایٹمی تنصیبات سمیت مذاکرات کے تمام موضوعات میں قومی ریڈ لائنوں کی مکمل پاسداری کر رہی ہے۔ایرانی پارلیمانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ مذاکرات کے دوران مغربی فریق کو کسی بھی طرح کے ناجائز مطالبات کی ہرگز اجازت نہین دی جائے گی۔ان کا اشارہ ان خبروں کی جانب تھا جن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایٹمی مذاکرات میں "فردو ” ایٹمی تنصیبات اور فوجی تنصیبات کی معائینہ کاری کا موضوع شامل کئے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ایٹمی مذاکرات میں مغربی فریق کو ناجائز مطالبات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی-قابل ذکر ہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے حال ہی میں ایسو شی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے سے آئی اے ای اے کے انسپیکٹروں کو ایران کے فوجی مراکز تک رسائی کا حق حاصل ہو جائے گا-

متعلقہ مضامین

Back to top button