پاکستان

16 مئی، یوم مردہ باد امریکہ و نامنظور اسرائیل کے طور پر منائیں گے، آئی ایس او کراچی

امریکی پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے، اقوام عالم پر مسلط کردہ امریکی جنگوں کی ایک طویل فہرست ہے، جن میں کئے گئے مظالم پر انسانیت آج بھی شرمندہ ہے، دوسری جنگ عظیم میں جاپانی شہروں پر امریکی ایٹمی حملے آج بھی انسانیت کے خلاف امریکی عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ امریکی فضائی کی جانب سے ویت نام جنگ کے دوران برسائے جانے والے کیمیائی بموں کے مہلک اثرات آج بھی پائے جاتے ہیں، فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانے والے اسرائیل مظالم میں بھی امریکہ برابر کا شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری غیور عباس عابدی نے المصطفیٰ ہاؤس میں یوم مردہ باد امریکہ و نامنظور اسرائیل ریلی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس اجلاس میں ڈویژنل کابینہ سمیت تمام یونٹ صدور نے شرکت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او کراچی ڈویژن 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ و نامنظور اسرائیل کے طور پر منائے گی جبکہ 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ و نامنظور اسرائیل ریلی نمائش چورنگی تا فوارہ چوک نزد کراچی پریس کلب تک نکالی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button