لبنان

لبنان، شام، عراق اور یمن میں پیش آنے والے مسائل فلسطین سے الگ نہیں

حزب اللہ لبنان کے نائب سیکریٹری، شیخ نعیم قاسم نے یمن کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے منعقدہ پروگرام میں کہا ہے کہ لبنان میں پیش آنے والے واقعات فلسطین سے لیکر یمن اور شام سے لیکر عراق کی صورتحال سے جڑے ہوئے ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں ہونے والی اپنی تقریر میں کہا کہ لبنانی علاقوں اور شام کے القلمون علاقے میں حزب اللہ کا وجود، لبنان، اس کے عوام، حزب اللہ اور اس کی پالیسیوں کے تحت ہے۔
حزب اللہ کے نائب سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے بتایا کہ لبنان اور شام میں پیش آنے والے واقعات کو مسئلہ فلسطین سے الگ نہیں سمجھنا چاہیے ورنہ آزاد فلسطین کا نظریہ متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں پیش آنے والے واقعات عراق سے بھی مربوط ہیں جسے تقسیم کرنے کی سازش رچی جارہی ہے اور یمن سے بھی الگ نہیں جہاں لوگوں کی آزادی اور کرامت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یمنی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اس کانفرنس میں جزب اللہ سے وابستہ لبنانی علما کے اتحاد کے سیکریٹری جنرل شیخ ماہر حمود نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان اگر اسلام کو مانتے ہیں تو انہیں آل سعود کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سعودی عرب کے نئے اور نا تجربہ کار حکام کے ظلم و ستم کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ شیخ ماہر حمود نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ امریکی فکر، جدید دور کی جاہلیت اور فرقہ پرست گمراہوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button