مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج میں جنسی برائیاں عروج پر

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں اخلاقی اور جنسی برائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔
ایک صیہونی ویب سائیٹ نے پیر کے روز صیہونی فوج کی اندرونی صورت حال کے بارے میں ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سن دو ہزار چودہ میں اسرائیلی فوج میں جنسی زیادتی، فوج سے فرار اور اسلحے کی فروخت کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ صیہونی حکومت کے حکام نے اسی طرح اعتراف کیا ہے کہ دو ہزار چودہ میں فوج سے فرار کرنے کے تین ہزار سات سو نواسی کیسوں کی سماعت کی گئی ہے۔ دریں اثنا صیہونی حکومت کی فوجی عدالت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خاتون فوجیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں پچھتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اٹارنی جنرل اودی بن الیزر نے اسرائیلی فوجیوں میں اخلاقی اور جنسی جرائم میں اضافے کو انتہائی دردناک حقیقت قرار دیا ہے۔ یاد رہےکہ اب تک صیہونی حکومت کے سابق صدر موشہ کاتساؤ اور وزیراعظم ایہود اولمرٹ سمیت بہت سے اعلی حکام کو مالی اور جنسی برائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا دی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button