عراق

عراق میں فرقہ وارانہ اختلافات کی سازش ناکام

عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے کہا ہے کہ ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں-
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے بغداد میں کویت کے سفیر سے ملاقات کی خبر دی ہے- عراقی نائب صدر نوری المالکی نے اس ملاقات میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ہم نے عراق میں قبائلی جھڑپیں اور اختلافات پیدا کرنے کی سازشیں ناکام بنا دی ہیں- انھوں نے عراق اور کویت کے درمیان تاریخی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، تمام میدانوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- اس ملاقات میں کویت کے سفیر غسان الزواوی نے بھی کویت کی جانب سے عراق کی حمایت پر تاکید کی اور کہا کہ عراق نے بھی ایک عرصے سے کویت سمیت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار کر رکھے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button