پاکستان

کراچی، اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد واصل جہنم

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹائون میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ہلاک دہشتگرد پولیس پر دستی بم پھینک کر فرار ہو رہے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد کر لی گئیں ہیں۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاک دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کی ورداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button