پاکستان

جشن مولود کعبہ کا مر کزی جلسہ اور ریلی،شرکاء سے علماء کا خطاب

پاکستان حیدری کونسل کے تحت جشن مولود کعبہ کا مرکزی جلسہ غفور چیمبر صدر میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا خورشید عابد نقوی نے کی جبکہ سینیٹر تاج حیدر ،علامہ اصغر درس ،ایاز امام رضوی،علامہ محمد نقی ،مولانا محمد علی رضوی،دلاور حسین،لخت حسنین زیدی اور کونسل کے چیئرمین سید محمود حسین زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم امہ حضرت علی ؑ کی سیرت اور جرأت کو اپنا لے تو ہم ذلت و رسوائی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ،بعد ازاں مولود کعبہ کی مرکزی ریلی برآمد ہوئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور کہا کہ آج بھی دنیا ئے انسانیت کو علی ابن ابو طالب ؑ کی تعلیمات کی اشد ضرورت ہے،کیونکہ آپ ؑ جرأت اور شجاعت کا پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مجاہد تھے،جنہوں نے ہر محاذ پر اسلام کو فتح و کامرانی دلوائی ،اس موقع پر محشر لکھنوی،اختر ہاشمی،امین اعظمیٰ ،شفقت حسین زیدی،قیصر جعفری،پرویز نقوی،افتخار زیدی،کاشف زیدی،عباس جارچوی اور دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقید ت پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button