پاکستان

کراچی: ڈی ایس پی کی سعودی دہشتگرد ٹولہ طالبان کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ

کراچی: سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک ڈی ایس پی اور 2 پولیس اہکاروں کو تحریک طالبان پاکستان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی ایس پی فتح محمد، ہیڈ کانسٹیبل نذیر اور کانسٹیبل فاروق کو گلشن حدید میں نشانہ بنایا۔

ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ باٹا موڑ پر کی گئی، جس میں فتح محمد، محافظ اور ڈرائیور سمیت زخمی ہوئے۔

پولیس کے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا

ذرائع کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار 4 مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی بھی کوشش کی گئی مگر وہ اس سے قبل ہی ہلاک ہو چکے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے 22 خول ملے ہیں۔

پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ مسلح دہشت گرد 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، جنہوں نے گاڑی پر دو طرفہ فائرنگ کی،

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقتول ڈی ایس پی فتح محمد 2 سال سے بن قاسم ٹاؤن میں تعینات تھے۔

فتح محمد 2ماہ قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں سے مقابلے میں بھی شریک ہوئے تھے۔

پولیس مقابلہ ایس ایس پی راؤ انوار کی قیادت میں ہوا تھا جس میں 9دہشت گرد مارے گئے تھے۔

مقتول ڈی ایس پی فتح محمد سابق ڈی آئی جی بچل سانگری کےبھائی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button