ایران

دفاعی استحکام مذاکراتی ٹیم کا پشت پناہ ہے

ایران کی مسلح افواج کمیٹی کے سربراہ نے ایران کی خارجہ اور دفاعی پالیسی کو ایک دوسرے کا تکمیل کنندہ قرار دیتے ہوئے ایرانی مذاکرات کار ٹیم کی قدردانی کی ہے-
میجر جنرل حسن فیروز آبادی نے جمعرات کے دن نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس مرحلے میں مذاکرات اور منطق، خطرے کو بخوبی دور کر سکتی ہے، اس مرحلے میں فوجی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس مرحلے میں وقت اور موقع سے فائدہ اٹھا کر خود کو مضبوط کر رہے ہیں- انھوں نے مزید کہا کہ سفارتکار، اس دفاعی طاقت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں- میجر جنرل حسن فیروز آبادی نے مزید کہا کہ دفاعی طاقت کے مذاکرات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لئے مسلح افواج کا استحکام، مذاکراتی ٹیم کے پشت پناہ کے مترادف ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button