دنیا

داعش کی تشکیل میں سعودی عرب کاہی کرداراہم رہاہے۔ شام میں سابق امریکی سفیر

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} شام میں سابق امریکی سفیرنے”فارن پلس”میگزین میں اپنے مضمون میں اس بات کاقرارکیاہے کہ شام میں واشنگٹن کی سیاست بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق رابرٹ فورڈنے اس بات کاانکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں داعش کو ریاض نے ہی وجود میں لایاہے جس کے لئےسعودی سابق سربراہ اینٹلی جنس بندربن سلطان کااہم کردارہے۔
انہوں نے مزیدکہاہے کہ سعودی عرب نے امریکی تعاون سے متشدد جماعتوں اورعراق کے سابق بعث پارٹی کے بقایا جات کوملاکرداعش کووجودمیں لایاہے جووائٹ ہائوس کی جانب سے دمشق کی سیاست میں اہم تاریخی غلطی ثابت ہو چکی ہے۔
رابرٹ فورڈ نے کہا کہ سعودی عرب پچھلے تین دہائیوں سےمشرق وسطیٰ میں متشدد جماعتوں کی پیداوارمیں اہم کردار ادا کررہاہے،ان غلط سیاست کی وجہ سے یورپ بھی متاثرہورہاہے،اوران غلطیوں کے مسلسل تکرارکی وجہ سے ہی آج یمن میں انصاراللہ کے مقابلے میں دہشت گردتنظیم القاعدہ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button