پاکستان

نواز شریف نے دیوبندیوں کے زیر سایہ اسلام آباد میں شریعت کے نفاذ کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ مئی میں اسلام آباد میں نظام صلوۃ نافذ کر دیا جائے گا۔ شہر کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں نماز ادا کی جائے گی۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ نظام الصلوۃ کے تحت تمام مسالک کے علماء نے اسلام آباد میں ایک ہی وقت اذان اور نماز کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے، نظام الصلوۃ کے تحت شہر میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں نماز کا وقفہ کیا جائے گا جبکہ نماز کے لئے جگہ بھی مختص کی جائے گی۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اس نظام صلوۃ کے نفاذ سے مذہبی منافرت کے خاتمے میں مد ملے گی۔ وزیرمذہبی امور کے مطابق نظام الصلوۃ کے نفاذ کیلئے سمری جلد وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نظام الصلوۃ مئی کے پہلے ہفتے میں وفاقی دارالحکومت میں نافذ ہو کر دیا جائے گا۔ ادھر وزارت مذہبی امور نے وزارت اطلاعات کو خط لکھا ہے کہ نظام الصلوۃ کی میڈیا پر مناسب تشہیر کی جائے اور ٹی وی چینلز پر پانچ وقت اذان بھی نشر کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button