ہماری خودداری اور سلامتی کو خریدا نہیں جاسکتا، مجلس وحدت مسلمین
پاکستان ایک آزاد باوقاراور خودمختار ملک ہے، امدادکی بدولت ہماری خودداری اور سلامتی کو نہیں خریدا جاسکتا، پاکستان اور پاکستانی عوم کی توہین قابل مذمت ہے حرمین شریفین کا تقدس جتنا اہل سنت کیلئے محترم ہے اتنا ہی اہل تشیع کیلئے بھی محترم ہے، حکمران عوامی رائے اور پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہوئے یمن اور سعودیہ کے درمیان ثالثی کا کرداراداکرین ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حسن ہاشمی، علی حسین نقوی ، علامہ علی انوراو ر علامہ مبشرحسن نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے یمنی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم اتحاد امت کے موقع پرکراچی کی جامع مساجد میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مقررین نے کہا کہ مقدس مقامات کی حرمت کو خطرہ نہیں ،تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔یمن جنگ کو فرقہ وارانہ قرار دینے والے یمن کی تاریخ اور اس کے سیاسی و جغرافیائی حالات کا مطالعہ کریں حوثی قبائل نے یمن پرکئی برسوں حکومت کی،عرب اتحادی غزہ محاصرہ ختم کروائے۔