پاکستان

سعودی عرب میں میاں نواز شریف کی بین الاقومی قوانین کی اعلانیہ خلاف ورزی،

شیعت نیوز: یمن کے مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی نے پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے جمعرات کے روز ملاقات کی، اس ملاقات میں اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے، جہنوں نے حال ہی میں مصری اخبار کو ایک انٹرویو میں پاکستانی کے خلاف بیان بازی کی تھی، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے سعودی وزیر سے اس پاکستان کے خلاف بیان بازی اور قوم غیرت کے ٹھیس پہچانے پر باز پرس تک نا کی اور ہنستے مسکراتے نشت برخاست ہوگی۔

سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں سعودی عرب، یمن اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں کوارڈی نیشن اور خطے میں امن کی صورتحال میں بہتری کی کوششوں کا ساتھ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے ناجانے کس حثیت سے کسی ملک کہ ایک معزول و مفرور صدر سے سفارتی تعاون اور کوارڈینیشن پر بات کی ، یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جو میان نواز شریف سعودیہ بادشاہی محل میں بیٹھ کر انجام دے رہے تھے، دوسری جانب پاکستان کی عالمی پوزیشن کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگی ۔

سعودی عرب کی دوستی میں ہم کسی بھی ملک کے اندورنی معمالات میں دخل اندازی کرنے کا حق نہیں رکھتے، منصور ہادی کی ابھی کوئی حثیت نہیں ہے وہ ایک مفرور اور سابق یمنی صدر ہےجسے وہاں کی عوام نے مسترد کردیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button