پاکستان

سعودیہ کی یمن پر جارحیت نے پاکستان کے مردہ دہشتگردوں میں جان ڈال دی ،مفتی نعیم آج ریلی نکالیں گے

شیعت نیوز: پاکستان میں جاری آپریشن ضرب عضب او ر دہشتگردی ایکٹ کے ذریعے دہشتگردوں گردوں کے گرد کیئے گئے تنگ گھیر کو سعودی عرب کی یمن پر جارحیت نے آسان کردیا ہے، تحفظ حرمین شرفین کی آڑ میں ان دہشتگردوں نے اپنے سرپرست مدارس کے سائے میں ایک اتحاد قائم کیا ہے جسیے سعودی حمایت حاصل ہے، اور اس ٹوٹے ہوئے وہائی دہشتگردی کے بت کو مضبوط کرنے میں حالیہ سعودی وزیر صالح بن عبدالعزیز نے اہم کردار ادا کیا اور بھکرے ہوئے سارے دہشتگردوں کو تحفظ حرمین کے جھنڈے کے جھوٹ کے نیچے متحد کردیا ہے، اسی سلسلے میں آج یہ دہشتگرد کراچی میں ریلی نکالنے جارہے ہیں جسکا عنوان تحفظ حرمین جلوس ہے، جبکہ یمن کے انقلابی حوثیوں نے حرمین کے تقدس کے حوالے سے اپنا موقف واضع کردیا ہے اور دوسری جانب سعودی عرب نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے،اس ریلی کا اب کوئی جواز نہیں بنتا لیکن مفتی نعیم کی سربراہی میں نکالی جانے والی ریلی دراصل حکومت پر دہشتگردوں پر گرفت کم کرنے کے لئے پریشر بڑھنے کے لئے منعقد ہوگی۔ اس ضمن میں نواز شریف جو اس کھیل کے اہم کردار ہیں آرمی چیف کو بھی بادشاہ سے ملوانے لے گئے ہیں جہاں کیا بات ہوگی یہ خدا جانے،لیکن ہم اتنا جانتے ہیں حکومت ،اور سیکورٹی ادار ے دہشتگردوں کی کھلے عام حرکات سکنات اور اس اسطرح انہیں ریلیوں کی اجازت دہشتگردی ایکٹ کی اعلانیہ خلاف ورزی ہے۔

Mufti faroqi 1

واضع رہے کہ تحفظ حرمین کی آڑ میں بنائے جانے والے اتحاد میں زیادہ تر کالعدم جماعتیں شامل ہیں جن میں کالعدم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی،جماعت دعوۃ،جماعت احرار، وغیرہ سمیت وہ مدارس بھی شامل ہیں جو دہشتگردوں کی مدد کرتے ہیں۔

Mufti faroqi

متعلقہ مضامین

Back to top button