پاکستان

آصف زرداری کی سعودی سفیر کو اپنی وفادری کی یقین دہانی

شیعت نیوز: سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ یمن کے معاملہ پر پیپلز پارٹی سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے کے دورے کے دوران اہم شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی و سکیورٹی ہم سب کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔ یمن کی صورتحال پر او آئی سی کو فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے۔ انہوں نے شاہ عبداللہ کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button