ایران

یمن کے مسلمانوں کا قتل عام اسلامی تعلیمات کے برخلاف

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے یمن کے مسلمان عوام کے قتل عام کو دین اسلام کی تعلیمات اور معیارات کے برخلاف قرار دیا ہے-
آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نےتہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں یمن پر سعودی عرب کے حملے جاری رہنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے ایسی حالت میں مسلمان ہونے کا دعوی کیا اور اپنے لئے خادم حرمین شریفین کا لقب چنا ہے کہ جب اس نے یمن میں اب تک اپنے سینکڑوں مسلمان بھائیوں کو قتل کیا ہے- انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی ملک یمن پر جارحیت کا کوئی بھی منطقی استدلال نہیں ہے، کہا کہ یمن میں اسکولی طلبہ سمیت ڈھائی ہزار سے زائد بےگناہ انسانوں کا خون بہانا اور رہائشی علاقوں پر بمباری کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے- تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ تمام جرائم اور مظالم، جو آج علاقے کے ڈکٹیٹر، یمن کے عوام پر ڈھا رہے ہیں، صرف اس وجہ سے ہیں کہ یمن کے لوگ خود مختار ہونا اور اپنے ملک کی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں- آیت اللہ موحدی کرمانی نے مزید کہا کہ جنگ یمن کا نتیجہ آل سعود کے لیے انتہائی برا نکلے گا اور اس سے سعودی عرب کا حکمراں نظام تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچ جائے گا- تہران کے خطیب نماز جمعہ نے جدہ ایئر پورٹ حکام کی، دو نو عمر ایرانی عمرہ گزاروں کے ساتھ بدسلوکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اس کے ذمہ داروں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کرنی چاہیے- انھوں نے ایران کی وزارت ثقافت اور ارشاد اسلامی کی جانب سے احتجاجا عمرے پر پابندی لگانے کو بروقت اقدام قرار دیا اور کہا کہ ملت ایران، حرمین شریفین سے بہت زیادہ عشق رکھنے کے باوجود، اس ذلت کو قبول نہیں کرے گی- خطیب جمعہ تہران نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں بھی کہا کہ جب تک امریکہ اپنے وعدوں کی پابندی نہیں کرتا اور ایٹمی مسئلے کے حل میں اپنی نیک نیتی ثابت نہیں کرتا اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا- انھوں نے صدر مملکت سے مذاکرات میں مقابل فریق کی توسیع پسندی کے سامنے استقامت و مزاحمت کی درخواست کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے عوام کسی بھی طرح اغیار کو اپنی دفاعی اور سکیورٹی حدود میں داخل ہونے کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دیں گے- آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے فریق کو نصیحت کی کہ وہ تہران کی نیک نیتی کا پیش نظر، جھوٹ اور فریب کی بجائے شفاف اقدام کرے- آیت اللہ موحدی کرمانی نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے واضح بیان کے مطابق، تمام پابندیاں مذاکرات کے اختتام پر ختم ہو جانی چاہییں-

متعلقہ مضامین

Back to top button