عراق

عراق، الرمادی داعشیوں کے قبضے سے مکمل طورپرآزاد،زندگی معمول پرآگئی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} عراق کے صوبہ الانبارمیں مسلح دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف برسرپیکارجماعت الفرقة الذهبية کے سربراہ عمیدعبدالامیرالخزرجی نے آج الرمادی پرمکمل قبضہ کرنے کااعلان کردیاہے۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق الخزرجی نے آج یہ اعلان کیاہے کہ ہم نے قومی فوج اورعوامی رضاروں کی مدد سے الحمدللہ الرمادی کے اوپرمکمل قبضہ جماچکے ہیں۔
انہوں نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس وقت الرمادی میں امن وامان بحال ہوچکاہے، زندگی معمول پر آچکی ہے،تمام ادارے کھل چکے ہیں اورحسب معمول اپنے کام کرنا شروع کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button