پاکستان

تکفیری دہشت گردوں کی پاک چین تعلقات ثابوتاژ کرنے کی سازش کا انکشاف

پشاور : نیشنل کرائسز مینجمنٹ کی جانب سے دہشت گردوں کی جانب سے نئے حملوں اور چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی سازشوں سے متعلق نیا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

چینی صدر کے متوقع دورہ پاکستان کو خراب کرنے اور پاک چین برادرنہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے کے لئے کالعدم تحریک طالبان سرگرم ہوگئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں رہائش پزیر چینی باشندوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

نیشنل کراسز منیجمنٹ سیل کی جاری کردہ ریڈ الرٹ کی کاپی سماء نے حاصل کر لی،خط میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں چینی باشندوں اور ان کے املاک کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس پر ان کی سیکورٹی کا خاص انتظام کیا جائے۔خط کی کاپی وفاقی اور صوبائی سیکورٹی اداروں سمیت تمام اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 200 کے قریب چینی انجینئر اور ماہرین مختلف پراجیکٹس پر کام کے سلسلے میں رہائش پزیر ہیں۔ حکام نے ان کی سیکورٹی سخت کر دی ہے ۔

نیشنل کرائسزمنیجمنٹ سیل کی جانب سے جاری وارننگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے چین کے باشندوں اور املاک کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے، چین کے صدر کے دورے کے موقع پر دہشت گرد کارروائیوں سے پاکستان کا برا تاثر پیش کرنے کی کوشش کی جائے گئی۔ اس سلسلے میں چینی شہریوں اور املاک سے متعلق سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button