سعودی عرب

ہماری جنگ تہران سے نہیںسعود الفیصل

سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ ریاض یمن میں تہران کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہے-
سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہم تہران کے ساتھ جنگ کی حالت میں نہیں ہیں حتی اگر ایران یہ سو چے کہ وہ اچانک جنگ یمن کا حصہ ہو گیا ہے- فرانس کے وزیرخارجہ لوران فابیوس نے بھی جنھوں نے ریاض میں سعودی بادشاہ اور دوسرے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے، کہا کہ فرانس، بحران یمن کے حل میں تعاون کے لئے تیار ہے- سعودی عرب اس وقت یمن کے انقلابی عوام کے خلاف عرب اتحاد کی قیادت کر رہا ہے اور ان ملکوں نے یمن کے خلاف فوجی جارحیت شروع کر رکھی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button