پاکستان

یو اے ای کے وزیر خارجہ کا دھمکی آمیز بیان قابل مذمت ہے، حامد رضا

لاہور میں جماعت اہلسنت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد پر متحدہ عرب امارات کا سخت ردعمل پاکستان کی خود مختاری کے منافی ہے، یو اے ای کے وزیر خارجہ کا دھمکی آمیز بیان قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربت میں غریب مزدوروں کے قتل میں بھارت ملوث ہے، حکومت بلوچستان میں بھارتی مداخلت روکنے کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھائے، بلوچستان میں غریب پنجابی اور سندھی مزدوروں کا قتل انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبیل گبول کے بیان سے دھاندلی کی تصدیق ہو گئی ہے پاکستان کسی نئی پراکسی وار کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لئے حکومت سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تعلقات میں توازن میں رکھے، عرب خطے کو بڑی تباہی سے بچانے کے لئے مسلم حکمران مدبرانہ کردار ادا کریں، یمن بحران امت مسلمہ کیلئے چیلنج اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تیسری عالمی جنگ شروع ہوچکی ہے، یمن بحران کے پرامن حل میں جتنی تاخیر ہوگی خونریزی کے امکانات اتنے زیادہ بڑھیں گے، قوم حکمرانوں کو کسی صورت بیرون ملک خفیہ معاہدے نہیں کرنے دے گی، کیونکہ ہم پہلے بھی پرائی جنگ میں الجھ کر 60 ہزار قیمتی جانوں کا نقصان اٹھا چکے ہیں، شریف خاندان پر سعودی احسانات کا تاوان ریاست ادا نہیں کرسکتی، امریکی نیو ورلڈ آرڈر کے مقابلے میں مسلم حکمران اسلامک ورلڈ آرڈر کا اعلان کریں۔ یو اے ای کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے دھمکی آمیز بیان پر احتجاج کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button