پاکستان

خیبرایجنسی، آپریشن میںلشکر اسلام اور تحریک طالبان کے 11 کمانڈرز ہلاک

خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری، پاک فوج کے آپریشن میں کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان کے 11اہم کمانڈر ہلاک اورمتعددزخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو فورسز کی جانب سے وادی تیراہ میں کی جانے والی کارروائی میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور تحریک طالبان کے گیارہ اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں، مرنیوالوں میںلشکر اسلام کے کمانڈرز کلیم، شینے‘ کوچی اور تحریک طالبان کے شدر، یامین ، واجد، صدیقی ‘حاجی اور شاکر سمیت دیگر اہم کمانڈر شامل ہیں۔ کارروائی میں متعدددہشت گردزخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button