یمن

یمن پرظالم آل سعودکی جارحیت تیسرے ہفتے میں داخل،شہداء کی تعدادمیں بے پناہ اضافہ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} یمن پرظالم آل سعودکی جارحیت تیسرے ہفتے ہیں داخل ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک عورتوں اورمعصوم بچے سمیت سینکڑوں مظلوم یمنی شہری شہیدجبکہ ہزاروں کی تعدادمیں زخمی ہوچکے ہیں۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب ظالم آل سعوداوراس کے نمک خواروں کی جانب میں یمن کے شہرتغر، ادھر دارالحکومت صنعاءکے شمال میں الجراف،جبکہ اس کے مغرب میں واقع علاقے بنی مطر،وادی بقلان، صعدہ میں مران کے علاقوں اورصوبہ ذمارکے علاقوں پرکثرت سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں سنکڑوں مظلوم لقمہ اجل بن گئے۔
ذرائع کاکہناہے کہ ادھرعالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے یہ اعلانات باربارسامنے آرہی ہیں کہ ان کووہاں محصورمظلوموں کے لئےغذائی اجناس جبکہ زخمیوں کے لئے ادویات پہنچانے میں کافی مشکلات کاسامناہورہاہے اس لئے کہ ظالم آل سعود کے گماشتے ان کےکارکنان کواندرجانے کی اجازت کی نہیں دیتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button