ایران

فرزندان انقلاب نے سفارتی جنگ میں، قوم کے حقوق کا دفاع کیا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے ایٹمی مذاکرات میں ملت ایران کے جیالوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سفارتکاروں کو چاہئے کہ اپنی تمام تر توانائی، ملک اور اسلامی انقلاب کی عزت کی بقاء کے لئے استعمال کریں

سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کے اجلاس کے موقع پر، حالیہ ایٹمی بیان کے بعض مبھم مسائل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کے مقابلے میں ایرانی قوم کی استقامت و مزاحمت نے، اسلامی جمہوریہ ایران پر اپنے سیاسی عزائم مسلط کرنے کے امریکہ کے طاقتور آپشنز کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جو ایران میں سیاسی رویے کی تبدیلی کے درپے تھا خود ہی اپنے سیاسی طرز عمل میں تبدیلی لانے، اور اپنی ماضی کی روشوں کے برخلاف ہمارے عوام کے سامنے میز پر مو جود تمام آپشنز کو بھلا کر ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے سیاسی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا۔ محمد علی جعفری نے کہا کہ ہماری قوم کے ٹھوس عزم و ارداے نے امریکی صدر کو اس عظیم تاریخی اعتراف سے پردہ اٹھانے پر مجبور کیا ہے کہ فوجی آپشن اور ایران کے خلاف پابندیاں جاری رہنے سے ایران مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے ایران کے انقلابی جوانوں نے اب تک سفارتی جنگ میں ملت ایران کے حقوق کا بھر پور دفاع کیا ہے اور ملت ایران اور سپاہ پاسداران ان سفارتکاروں کی مخلصانہ سیاسی کوششوں، اور اپنی ریڈ لائنز پر قائم رہنے کے حوصلوں کی قدردانی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button