پاکستان

امریکہ، سعودیہ اور اس کے اتحادی پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت مسلمانوں کی کامیابی، عالم اسلام کے استحکام اور امت کی یکجہتی کیلئے جامع مسجد نور ایمان میں منعقدہ دعائیہ اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ امریکہ، سعودیہ اور اس کے اتحادی ممالک پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں، مسلم اور عرب حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے، جو اپنے ہی بھائیوں پر فوج کشی اور قتل و غارت گیری سے ہمارا ہی نقصان ہوگا، اس وقت اسلامی دنیا مشکل میں ہے اور ہم نے حکمت عملی سے کام نہ لیا تو اسلام دشمن قوتوں کے منصوبے کامیاب ہونگے، اس سے قبل بھی خود کو مسلمان ظاہر کرکے شام، لبنان، بحرین، افغانستان اور اب یمن میں نہتے مسلمانوں کا خون پانی سے بہانے والوں نے اسلام کے نام پر ہم سے بڑا انتقام لیا ہے۔ اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں مسلمانوں کے بہتے ہوئے خون پر سخت تشویش ہے، مسلم امہ کو جنگ و جدل کے بجائے اپنا دفاع کرنا ہوگا۔ بعد ازاں یمن کے مظلوم مسلمانوں کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button