پاکستان
پشاور میں کالعدم لشکر اسلام خیبر ایجنسی کے کمانڈر سمیت 7دہشتگرد گرفتار
پشاور میں انسداد دہشتگردی فورس اور پولیس نے کالعدم لشکر اسلام خیبر ایجنسی کے کمانڈر سمیت 7دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،گزشتہ روز انسداد دہشتگرد فورس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مار کر لشکر اسلام کمانڈر سعادت خان ولد اشرف خان کو گرفتار کر لیا،سعادت نے دیگر وارداتوں کے علاوہ2010ء میں متنی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے ایک جوان کو شہید ، ایک کو زخمی کر دیا تھا جبکہ چار جوانوں کواغواء کرنے کے علاوہ وہاں سے 24 چائنا رائفلیں ،17 کلاشنکوفیں، 22دستی بم، ایک لائٹ مشین گن ‘ ایک دوربین اور9870کارتوس بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا، سعادت کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔