یمن

سعودی عرب عدن میں القاعدہ حامی افواج کو اسلحہ فراہم کررہا ہے

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے جنوبی یمن میں سرگرم القاعدہ کے ارکان اور حامیوں کو جدید قسم کے ہتھیار فراہم کئے ہیں-
یمن کے جنوبی شہر عدن سے خبریں موصول ہوئی ہیں کہ سعودی عرب اور اس کی پٹھو حکومتوں کی افواج نے القاعدہ دہشتگرد گروہ سے وابستہ ارکان اور حامیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسلحہ پہنچایا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ کاروائی، پہلی بار اس شکل میں انجام دی گئی ہے۔ یمن کے مستعفی صدر عبدربہ منصور ہادی کے حامیوں اور القاعدہ کے ارکان، مل کر عدن میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جن کا مقابلہ عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے ڈٹ کر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button