آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 6 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

02 اپریل, 2015 00:00

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 6 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ اطلات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 6 دہشت گرد سنگین دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ تمام مجرم معصوم انسانوں کو ذبح کرنے، خود کش حملوں اور انسانی جان و مال کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تمام دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 6 دہشتگرد فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلٹ کورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

5:57 صبح جولائی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔