پاکستان

پاکستان حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد یمن بحران کا جائزہ لینے اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے منگل کو سعودی عرب پہنچ گیا۔

پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے میں سعودی عرب پہنچنے والے وفد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز، دفتر خارجہ اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

روانگی سے قبل خواجہ آصف نے چکلالہ ائیر بیس پر وزیراعظم نواز شریف سے خصوصی ہدایات لیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی سعودی عرب جانے کی تصدیق کی۔

پاکستانی وفد دار الحکومت ریاض میں صہیونی مسلم سعودی بادشاہ اور وزیر دفاع سے ملاقات کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے یمن کی صورتحال پر بات چیت کرے گا۔

وفد کی جدہ میں او آئی سی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں یمن میں جنگ بندی کے امکانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یمن میں حوثی انقلابی عوام پر سعودی عرب کے فضائی حملے شروع ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ کے بحران پر پہلے اجلاس میں حکومت نے اصولی بنیادوں پر فیصلہ کیا تھا کہ ’’سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا پاکستان کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔‘‘تاہم پاکستان کی عوام کے پریشر کے پیش نظر پاکستانی حکومت یمن میں فوج بھیجنے کے مخالف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button