پاکستان

فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں، پاکستان کو سعودیہ اور یمن میں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے، عسکری ماہرین

عسکری و دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودیہ اور یمن میں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے اور اس جنگ کو مذہبی جنگ کا رنگ نہیں دینا چاہیے، جنرل حمید گل نے کہا کہ مجھے موجودہ حالات میں سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ نظر نہیں آرہا، سعودی عرب کو اب شبہ ہو گیا ہے کہ امریکہ نے اس پر سے ہاتھ اٹھا لیا ہے، ہمارے فرائض میں شامل ہے کہ سعودی عرب کی مدد کریں لیکن ہمیں اس جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہیے، او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور قرآن کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے جائیں۔ جنرل (ر) رائے مبشر نے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد لوگ فوج بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔ بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن نے کہا کہ ہمیں افغانستان والی غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button