ایران

مرکزی نماز جمعہ، یمن پر جارحیت کی شدید مذمت

ایران کے دارالحکومت تہران کے خطیب جمعہ حجۃالاسلام و المسلمین محمد کاظم صدیقی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے-

خطیب جمعہ تہران نے یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے بارے میں کہا ہے کہ یمن پر حملہ امریکہ و صیہونی حکومت کی ایک سازش ہے جسے علاقے کے بعض ملکوں کی حکومتوں نے عملی جامہ پہنایا ہے- انھوں نے کہا کہ امریکہ و صیہونی حکومت کی سازش کو عملی جامہ پہنانے والی، علاقے کی یہ حکومتیں، آلہ کار ہیں کہ جن کو اپنے ملکوں کے عوام میں کوئی حیثیت حاصل نہیں ہے- تہران کے خطیب جمعہ جمعہ حجۃالاسلام و المسلمین محمد کاظم صدیقی نے سنہ دو ہزار گیارہ میں شروع ہونے والے یمنی عوام کے انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کے انقلاب کا مقصد، اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا ہے جنھوں نے اس بات کو بھی ثابت کردیا کہ وہ بصیرت اور ضروری تجربے کے حامل رہے ہیں اور اپنے ملک کا نظم و نسق، خود چلا سکتے ہیں- حجۃالاسلام و المسلمین محمد کاظم صدیقی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یمن پر حملے سے، عالمی رائے عامہ خاص طور سے مسلمانوں کے احساسات و جذبات مجروح ہوئے ہیں، کہا کہ یہ حملہ غیر قانونی، غیر انسانی، ایک ملک پر کھلی جارحیت اور یمن کے اندرونی امور میں اعلانیہ مداخلت شمار ہوتا ہے-
حجۃالاسلام و المسلمین محمد کاظم صدیقی نے ایران اور امریکہ کے جوہری مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ مذاکرات کا ایک حصہ ہے نہ کہ مذاکرات کا نتیجہ، اور سمجھوتہ ہوجاتے ہی ساری پابندیاں منسوخ کئے جانے کی ضرورت ہے ورنہ ایرانی قوم، سمجھوتے کو قبول نہیں کرے گی- انھوں نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی، ایرانی حکام اور عوام نے ہمیشہ اس حقیقت پر تاکید کی ہے کہ منطق و مذاکرات کے حامی ہیں تاہم انھوں نے ہمیشہ اس بات پر بھی تاکید کی ہے کہ وہ، امریکہ کی منھ زوری کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے- تہران کے خطیب جمعہ جمعہ حجۃالاسلام و المسلمین محمد کاظم صدیقی نے کہا کہ ریڈلائن، کہ جس کا ذکرکیا جاتا رہا ہے، عالمی سیاسی و اخلاقی اصول و قوانین کے منافی مسلط کی جانے والی کوئی بھی چیز، نیز منھ زوری کے مقابلے میں اور ایسے قوانین کی بنیاد پر رہی ہے، کہ جن میں ایرانی قوم کو پرامن جوہری توانائی کے استعمال کاحق دیا گیا ہے- انھوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے نئے ہجری شمسی سال کو حکومت اور عوام، ایک دل اور ایک زبان کا عنوان و نعرہ قرار دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نعرے پر، حکام پر عوام کے مکمل اعتماد و بھروسے اور عوام پر حکام کی مہربانی کے ساتھ، مکمل طور پر عمل کیا جائے گا-

متعلقہ مضامین

Back to top button