یمن

یمن: سعودی عرب کے چالیس فوجیوں کو گرفتار کرلیاگيا

یمن کے باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں میں سعودی عرب سے ملحقہ سرحد پر یمنی فوج کے ساتھ لڑائی میں تقریبا چالیس سعودی فوجیوں کو قیدی بنایا لیا گیاہے
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی فضائیہ نے سعودی عرب اور چند دیگر ملکوں کے ہوائی حملوں کے ردعمل میں سعودی عرب کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے ۔ باخبر ذرائع اور انصاراللہ کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس طیارے کے پائلٹ کا نام مصطفی شمسان ہے۔ کہا جارہاہے کہ ابھی اس پائلٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ یمن پر سعودی عرب کے حملے کے آغاز کے بعد یہ پہلا طیارہ ہے جو دارالحکومت صنعا کی سڑک ساٹھ پر مار گرایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق انصاراللہ اور محمد عبدالوہاب کی فورسیز کے درمیان سعودی عرب کے سرحدی علاقے صعدہ میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ انصاراللہ نے اپنے ملک کے سرحدی علاقے صعدہ پر سعودی حملے کے جواب میں، سعودی عرب میں نجران کے متعدد علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یمن کی انصاراللہ نے صوبہ صعدہ اور نجران کے علاقوں میں سعودی فورسیز پر حملہ کرکے چالیس سعودی فوجیوں کو قیدی بنالیا ہے۔ اس سے قبل العالم نیوز چینل نے خبر دی تھی کہ انصاراللہ نے سعودی عرب کے پینتیس دیہی علاقوں کو نجران کے علاقے میں اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button