دنیا

کینیڈا میں داعش کی بربر یت کےخلاف احتجاجی مظاہرے

سنڈے کو کینیڈین مسلمانوں کی جانب سے آلبرٹا صوبے میں قانون ساز اسمبلی کے سامنے مظاہرے کیے گیے، اطلاع رساں ادارے radio-canada کے مطابق درجنوں افراد نے مظاہرے کیے، مظاہرین نے کینیڈا کی حکومت پر بھی داعش کی حمایت کا الزام لگایا اور حقیقی اسلام کے چہرے واضح کرنے کا مطالبہ کیا،مظاہرین میں شامل زہرا ناصر کا کہنا ہے : ہم چاہتے ہیں کہ بتا دیں کہ داعش اسلام کا نمایندہ نہیں ۔ اس سے پہلے کینیڈا میں چالیس امام مسجد بھی داعش کی سرگرمیوں کے خلاف مظاہرے منعقد کرچکے ہیں، ایک اور خاتون صفان مخدوم کا کہنا ہے : علماء کا داعش کے خلاف فتوے بر وقت ہیں کیونکہ داعش میں کینیڈین جوان بھی شرکت کررہے ہیںمظاہرے اس وقت کیے جارہے ہیں جب البرٹا کی حکومت اینٹی ٹر وریسٹ ایکٹ پاس کرانے پر کام کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button