یمن

یمن میں امریکہ کی جاسوسی کی سرگرمیوں کی دستاویزات انصارللہ کے ہاتھوں لگ گئی ہیں

دو امریکی عھدیداروں نے کہا ہے کہ یمن میں امریکی جاسوسی سرگرمیوں کی دستاویزت انصارللہ کے ہاتھوں لگ گئی ہیں، امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے دو امریکی عھدیداروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ یمن کے سابق صدر کے وفادار عناصر کی کوششوں کے باوجود یمن میں امریکہ کی جاسوسی کی سرگرمیوں کی دستاویزات انصارللہ کے ہاتھوں لگ گئی ہیں- اس رپورٹ کے مطابق یمن میں امریکہ کے خفیہ ایجنٹوں کےنام اور یمن میں امریکہ کی کاروائیوں کی تفصیلات پر مشتمل دستاویزات یمنی حکام کے ہاتھوں سے نکل گئی ہیں اور انصاراللہ نے انہیں حاصل کرلیا ہے- یمن میں انصاراللہ کی پیش قدمی سے امریکہ کے جاسوسی کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے- دو امریکی عھدیداروں نے اپنا نام فاش نہ کئے جانے کی شرط پر کہا ہےکہ انصاراللہ نے صنعا میں قومی سلامتی کے ادارے پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ان خفیہ دستاویزات کو اپنے قبضے میں لے لیا جس کے بعد امریکی خفیہ ایجنٹوں کے ناموں کی فہرست بھی اس تنظیم کو مل گئی- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کے ایجنٹوں نے قومی سلامتی کی عمارت ترک کرنے سے پہلے بعض دستاویزات کو نذر آتش کردیا تھا لیکن انصاراللہ کے جوانوں کے پہجنے سے پہلے وہ تمام دستاویزات کو ضیای‏ع نہیں کرسکے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button