ایران

ڈاکٹرحسن روحانی کا آیت اللہ الی خامنہ ای کے نام خط

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حکومت عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات اور تمام بین الاقوامی معاملات میں ملک کی آزادی و خود مختاری کی پاسبان اور قومی مفادات کا محافظ سمجھتی ہے-

اطلاعات کے مطابق جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں ایک خط ارسال کیا جس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے ایران کی غیور قوم کی عزت و سربلندی کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا ہے اور کرتی رہے گی- صدر نے اپنے اس مراسلے میں کہا ہے کہ عالمی رائے عامہ کی طرف سے ایران کے ساتھ تعاون اور مفاہمت کی خواہش اورعالمی طاقتوں کی طرف سے ایران کی ایٹمی ٹیکنالوجی کے تحفظ اور ترقی و پیش رفت کا اعتراف ان مذاکرات کی اب تک کی عظیم کامیابی ہے – صدر مملکت نے اس خط میں بین الاقوامی دباؤ اور علاقائی چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی ہمت و کوشش سے ایران کے بائیکاٹ کے حالات ملت ایران کی اقتصادی مزاحمت کے میدان میں تبدیل ہوسکتے ہیں اور افراط زر پر کنٹرول اور اقتصادی ترقی کے آغاز سے پابندی لگانے والوں کو پابندیوں کے حربے کے کمزور ہونے، منطقی مذاکرات کی ضرورت اور دھمکی آمیز گفتگو کو عزت و احترم کی گفتگو میں تبدیلی کا پیغام پہنچایا جا سکتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button