عراق

تکریت میں داعش کے عناصر کا باہمی رابطہ منقطع

عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ تکریت میں دیگر تکفیریوں سے داعش کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے

السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے ایک باخبر ذریعے نے کہا ہےکہ تکریت کےاندر موجود داعش دہشت گردوں کا رابطہ تکریت کے باہر موجود دہشت گردوں سے منقطع ہوگیا ہے اور ان کے وائر لیس کام نہیں کررہے ہیں۔ اس ذریعے نے بتایا کہ داعش دہشت گردوں کا دیگر علاقوں میں موجود اپنے ساتھیوں سے رابطہ پوری طرح منقطع ہوگیاہے ۔ مذکورہ عراقی ذریعے کا کہنا ہے کہ داعش کے ساتھ مل کر جو بعض عورتیں جنگ کر رہی ہیں ان کی تعداد پانچ سے زیادہ نہیں ہے اور ان میں داعش کے ایک سرغنہ کی بیوی بھی ہے، جو اس سے پہلے بادوش جیل میں قید تھی اور پھر داعش کے حملے کے بعد فرار ہوگئی تھی ۔ یہ دہشت گـرد عورت تکریت میں لوگوں کے قتل میں ملوث رہی ہے۔ مذکورہ ذریعے کا کہنا ہے کہ اس وقت یہ عورتیں تکریت کے اندر محاصرے میں آچکی ہیں اور اب ان کے فرار کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button