مشرق وسطی

جس نےشہداء کے قاتلوں کورہاکیا،وہ مجھےدی گئی اذیتوں کوہرگزجرم قرار نہیں دیں گے۔آیات القرمزی

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین کی شاعرہ”آیات القرمزی”نے کہاہے کہ مجھے یہی توقع تھی کہ مجھےاذیت دینے والی پولیس آفیسر”نورہ آل خلیفہ” کوآزادکی جائے گی،اس نے کہاجوقاتلوں کواس طرح رہاکریں گےوہ مجھے دی گئی اذیتوں کوہرگزجرم قرارنہیں دیں گے۔
العالم ٹی وی نے بحرین کی ایک سائیٹ مرآۃ البحرین کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ بحرین کی معروف شاعرہ آیات القرمزی نے گزشتہ روزکہاہے کہ ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں کوشرم آنی چائیے کہ جنہوں نے خوداپنی آنکھوں سے مجھے اذیت دیتے ہوئے دیکھاتھا،اورخاص طورسے ان ججوں ہشام علیوہ اورامانۃ سرناصر الحایکی پرخداکی لعنت ہوجنہوں نےنورہ آل خلیفہ کوگزشتہ دنوں13 مارچ کورہاکرنے کاحکم جاری کیاہے۔
اس حوالے سےآیات القرمزی نےاپنے اوپرڈھائے جانے والے مظالم کوبیان کرتے ہوئے کہاکہ نورہ آل خلیفہ وہ ظالمہ آفیسرہےجس نے30مارچ2011 سے 13 جولائی2011تک مجھے ہرقسم کی سزادیتی رہی،یہ وہ پولیس آفیسرہے جس نے مسلسل میرے چہرے پرتھپڑمارا،میرے منہ پرتھوکا،میرے منہ میں باتھ روم صاف کرنے والابرش ڈال دیا،میرے سرپرزور زورسے چھڑی ماری،میرے چہرے پر بجلی کا کرنٹ لگادیا،اس کے علاوہ مجھے اورمیرے خاندان والوں کوگالم گلوش کرتی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button