عراق

عراق:میدان جنگ سے 17داعشی دہشت گردعورتوں کے لباس میں فرارکرتے ہوئے پکڑے گئے۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج عراق کے صوبہ دیالیہ کی سکیورٹی ادارے کے دفترسے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ داعشی دہشت گردمیدان جنگ سے عورتوں کی لباس میں بھاگتے ہوئے پکڑے گئے۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ دیالیہ کے سکیورٹی ادارے کے سربراہ صادق الحسینی نے آج اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ صوبہ دیالیہ اورصلاح الدین میں پچھلے10دنوں سے سکیورٹی فوج کی جانب سےعوامی رضاروں کی مددسے دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے،اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسزنے تکریت کے علاقے حمرین،العلم اورالبوعجیل کوفتح کرتے ہوئے تخوم پہنچ گئی ہے،دوسری جانب ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ اس دوران17دہشت گردمیدان جنگ سےعورتوں کے لباس میں بھاگتے ہوئے پکڑے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button