پاکستان

ممتاز شیعہ رہنما حیدر علی مرزا انتقال کر گئے

وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے مذہبی امور اور شیعہ رہنما الحاج حیدر علی مرزا طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام چار بجے میکلوڈ روڈ پر مومن پورہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ حیدر علی مرزا گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے علیل تھے اور جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ناصر عباس جعفری، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسد رضا بخاری سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے حیدر علی مرزا کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حیدر علی مرزا کی وفات سے قوم ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر علی مرزا کی ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button