پاکستان

پاکستان کو ہرقسم کی دہشتگردی سے پاک کردینگے، تکفیری دہشتگرد بھاگ رہے ہیں تعاقب کرکے مارینگے، جنرل راحیل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں، انہیں چھپنے نہیں دیں گے تعاقب کرکے ماریں گے۔پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کر دینگے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ اہداف کے حصول تک مسلح افواج اپنا مشن جاری رکھیں گی اورقوم کود ہشتگردی سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت متاثر کن ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی 31 مارچ تک یقینی بنائی جائے ۔آئی ڈی پیز کی باعزت واپسی کیلئے تمام ادارے مل کر کام کرینگے۔آرمی چیف نے متعلقہ کمانڈروں اور ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ آپریشنز کی وجہ سے بے گھر ہونیوالے افراد کی با عزت واپسی کیلئے تیاری کریں۔جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی17مارچ جبکہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی 31مارچ سے شروع ہو جائیگی۔ اعلیٰ عسکری قیادت نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشنز میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ آرمی چیف اور ائیر چیف کو آپریشن ضرب عضب ، مستقبل کے آپریشنز اور پلان کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button