دنیا

حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی حیات طیبہ کا ہر پہلو دنیا کی جملہ خواتین کیلئے ایک ایسا کامل اسوئہ حسنہ ہے: مولانا محمد عباس انصاری

اتحاد المسلمین جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابقہ چیئر مین جناب مولانا محمد عباس انصاری نے معصومہ عالم حضرت فاطمہ الزہرا ؑکے تقدس مآب حیات طیبہ کے ہر پہلو کو دنیا کی جملہ خواتین کیلئے ایک ایسا کامل اسوئہ حسنہ قرار دیا ہے جس کی پیروی کرکے وہ انسانی سماج میں ایک پاکیزہ اور باعزت مقام پر فائز ہوسکتی ہیں ۔

8 حضرت سیدہؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے دیور پٹن میں منعقدہ مجلس عزیٰ جس میں شہر و دیہات سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدتمندوں اور عزاداروں نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے جناب انصاری نے کہا کہ آج کشمیر کا سماج جس افراط و تفریط کا شکار ہے معاشرتی برائیوں کے سیلاب نے اس مسلم اکثریتی ریاست کی اسلامی شناخت کے تارپور بکھیر کررکھ دیئے ہیں اور خصوصاً کشمیری خواتین کیخلاف مجرمانہ اورتشدد کے واقعات میںتیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں اس ملت کی خواتین صرف اسوئہ فاطمہ الزہراؓ کو اپنا کرہی ایک دیندار سماج کی ترتیب و تشکیل میں بھر پور کردار ادا کرسکتی ہیں۔

جناب انصاری نے کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک طویل جمود کے بعد مذاکراتی عمل کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر نہ صرف بھارت اور پاکستان کے کروڑوں عوام کے محفوظ مستقبل کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے بلکہ اس مسئلہ کی موجودگی سے پورے جنوبی ایشیائی خطے کا سیاسی استحکام دائو پر لگا ہوا ہی۔

جناب انصاری نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس مسئلہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل حل کرنے کیلئے ایک بامعنی مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں اور تعطل کی شکارمذاکرات کی بحالی یقینا اس ضمن میں ایک اہم پیشرفت ہی۔

انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس بارہا اپنے اس موقف کا اعادہ کرچکی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی بات چیت کے عمل میں کشمیری حریت پسند قیادت کی شرکت ان مذاکرات کی کامیابی کیلئے ناگزیر ہے اور وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کشمیری عوام کو اعتماد میں لیکر اس دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے جامع مذاکراتی عمل کا آغاز کریں تب جاکر اس پورے خطے کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کروڑوں عوام کے محفوظ مستقبل اور اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button