پاکستان

تکفیری عناصر اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ کرنا چاہتے ہیں،تہور حیدری کا شہداء شکارپور کے چہلم سے خطاب

آئی ایس ا وکے مرکزی صدر تہور حیدری نے سانحہ شکارپور کے چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میںملت تشیع پر ظلم کا بازار گرم کیا گیا اس کے باوجود ظلم کے خلاف ہمار ی جدوجہد ہمیشہ پر امن رہی ہے ہم غیور پاکستانی ہیں پاکستان و اسلام دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہیں گے شکارپور کے شہداء کے وارثین کی استقامت قابل تحسین ہے کہ جنہوںنے درجنوں شہادتوں کے باوجود ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد کو پر امن رکھا ۔تکفیری عناصر شیعہ و سنی کے ازلی دشمن ہیں اور وہ اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ ناکام رہیں گے ہم پاکستان کے غیور پاکستانی ہیں پاکستان اور اسلام دشن عناصر کو شکست سے دوچار کر دیں گے قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوچکی ہے اسلام دشمن عناصر کو پیغام دیا کیا ہم قربانیوں سے گھبرانے والے نہیںہیں قربانیاں رنگ لائیں گی اور ظالمان کا اس ملک سے صفایا ہوگا مرکزی صدر تہور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے وارثان شہداء شکارپور کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کو جلد یقینی بنایا جائے سزائے موت کے قیدیوں کو فوری طور پر پھانسی دی جائے اس حوالے سے کوئی بیروبی و اندرونی دبائو فیصلہ پر اثر انداز نا ہو پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے آپریشن ضرب عضب سے ہی ان دہشتگردوں سے چھٹکارا ممکن ہے ، آپرشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کر کے پورے ملک میں انتہاء پسند طاقتوں کے خلاف کاروائی کی جائے طالبان اور انکے حامیان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور نشانہ عبرت بنا دیا جائے گلگت اور دیگر علاقوں میں منصوبہ بندی کے تحت جیلوں سے دہشتگردوں کے فرار کے تمام ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کر کے ا نکو بے نقاب کیا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button