پاکستان

بھکر :سابق شیعہ ایم این اے پر حملہ،شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بھکر میں مسلم لیگ ن کے سابق شیعہ ایم این نے رشید اکبر خان نوانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد انجمن تاجران کی اپیل پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کرکے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سابقشیعہ  ایم این اے رشید اکبرخان نوانی پر اہلسنت والجماعت کے موٹرسائیکل سواروں نے قاتلانہ حملہ کیا تھا تاہم رشید اکبر نوانی محفوظ رہے۔ واقعے کیخلاف انجمن تاجران کی اپیل پر آج بھکر شہر میں ہڑتال ہے۔ ڈی سی او زمان وٹو نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے شہر میں دفعہ 144نافذ کرکے ضلع بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button