شمش معاویہ کے بعد ڈاکڑ فیاض بھی اورنگزیب فاروقی کی سازش کا نشانہ بن گیا
شیعت نیوز: گذشتہ روز کراچی کے علاقہ شیر شاہ میں کالعدم تنظیم اہلسنت والجماعت کراچی کے ذمہ دارڈاکڑ فیاض کے قتل نے تفتیشی اداروں کی تحقیق کو ایک نیا رخ دیا ہے،جسکے نتیجے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ ڈاکڑ فیاض کا قتل کسی فرقہ وارانہ سازش کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ تنظیم کے اندر پیدا ہونے والے اختلافات کا نتیجہ ہے، اطلاعات کے مطابق اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی کو حالیہ دورہ سعودیہ عرب کے دروان یہ ہدایت دی گئی تھیں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر کالعدم سپاہ صحابہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کودہشتگردی کا نشانہ بنائے گی اور اس کام کے لئے باقائدہ ایک فنڈ کالعدم جماعت کو جاری کیا گیا تھا،جسے کراچی میں موجود سعودیہ کونسل خانہ اپنی نگرانی میں کالعدم جماعت کو دیتا، تاہم پیسے کی لین دین اور معمالات پر اورنگزیب فاروقی کے سپاہ صحابہ کراچی کے کچھ ذمہ داران سے شدید اختلافات ہوگئے تھے،ذرائع کے مطابق ڈاکڑ فیاض کی اس معمالے پر اورنگزیب فاروقی سے شدید اختلافات ہوئے تھے اور کافی تلخ کلامی بھی ہوئی تھی جسکے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کے صدر ہونے کی حیثیت سے اورنگزیب فاروقی نے ڈاکڑ فیاض کو تنظیمی معمالات سے سائڈ لائن کرنا شروع کردیا تھا،جبکہ قتل سے کچھ دنوں قبل تنظیمی گارڈ بھی ڈاکڑ فیاض سے واپس لے لیے گئے تھا، اور جس علاقے میں ڈاکڑ فیاض کو قتل کیا گیا وہ کالعدم سپاہ صحابہ اور طالبان کا زیر اثر علاقہ ہے۔ پولیس اور دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فرقہ ورانہ قتل نہیں لیکن کالعدم تنظیم اس قتل کو فرقہ وارانہ رنگ دےکر شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہ رہی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی اورنگزیب فاروقی نے اپنے اوپر خود ساختہ حملہ کروایا تھا جس میں انکی گاڑی کا ٹائر تک پنچر نہیں ہوا ،جبکہ اس بات کو پولیس نے بھی واضع کردیا تھا کہ یہ حملہ خود ساختہ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنگزیب فاروقی کااپنے اوپر حملہ کروانے کا مقصد ڈاکڑ فیاض کے قتل سے اپنے دامن کو صاف کرنا ہے۔
یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ پنجاب میں کالعدم جماعت پنجاب کے سربراہ شمس معاویہ کا قتل ملک اسحاق اور اورنگزیب فاروقی کی سازش کا نتیجہ تھا جس میں شمس معاویہ نے کالعدم تنظیم کے لشکر جھنگوی سے تعلقات پر شدید احتجاج کیا تھا۔