پاکستان

تکفیریت پھیلانےپرپنجاب کی3یونیورسٹیزمیں ٹارگٹڈ آپریشن کافیصلہ

لاہور : حکام کے مطابق تکفیریت  پھيلانے ميں صرف مدارس ہي نہيں طلباء تنظيميں بھي ملوث ہيں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزيراعلیٰ پنجاب سے صوبے کي تين يونيورسٹيز ميں ٹارگیٹڈ آپريشن کي اجازت مانگ لي۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق تين يونيورسٹيز کے چند طلباء انتہا پسندي پھيلانے ميں ملوث ہيں، انٹيلي جنس ادارے نے رپورٹ وزيراعلي پنجاب شہبازشريف کو پيش کردي۔ رپورٹ کے مطابق زرعي يونيورسٹي فيصل آباد، يونيورسٹي آف سرگودھا اور پنجاب يونيورسٹي کي طلباء تنظيمیں انتہا پسندي پھيلا رہي ہيں۔

زرعي يونيورسٹي فيصل آباد ميں انتہا پسند تنظيم داعش کا لٹريچر بھي ملا ہے، قانون نافذ کرنيوالے اداروں نے تينوں يونيورسٹيز ميں ٹارگٹڈ آپريشن کو ضروري قرارديتے ہوئے پنجاب حکومت سے اجازت طلب کي ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز ميں زرعي يونيورسٹي فيصل آباد اور سرگودھا يونيورسٹي ميں آپريشن کيے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button