ایران

طاقتور ممالک اپنے رویے پر نظرثانی کریں

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے کہا ہے کہ طاقتور ممالک جان لیں کہ وہ بیڑے بڑھا کر علاقے کے حالات کو تبدیل نہيں کرپائيں گے اور انھیں اپنے رویے پر نظرثانی کرنا چاہئے-

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے پیغمبرا‏عظم (ص) فوجی مشقوں کے موقع پر کہا کہ سپاہ پاسداران، قومی مفادات اورایران کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران کے پاس بحر عمان میں ایک با صلاحیت اور ہوشیار فوج موجود ہے اور وہ خلیج فارس کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر علاقے میں سیکورٹی فراہم کرسکتی ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے کے سمندر میں اغیار کی موجودگی کی کوئی ضرورت نہيں ہے کہا کہ ایران کی ٹیکنالوجی دوسرے پڑوسی ممالک کو بھی مل سکتی ہے اور وہ ایران کی فوجی طاقت پر بھروسہ کرسکتے ہيں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اگر ایران نے صلاحیتیں حاصل کی ہیں تو وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر اس صلاحیت کو استعمال کرے گا اور یہ ان بڑی طاقتوں کے مقابلے کے لئے ہے جو علاقے میں اور مسلمانوں کے سینے پر پنجہ مارنا چاہتی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقے کے ممالک کو جان لینا چاہئے کہ اپنے بحری بیڑوں کی تعداد بڑھا کر علاقے کی صورت حال تبدیل نہيں کی جاسکتی لہذا انہیں اپنے رویے پر ںظرثانی کرنی چاہئے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے سفارتی تعلقات پر پیامبراعظم فوجی مشقوں کے اثرات کے بارے میں کہا کہ ہم جتنا زیادہ آزادی عمل کا مظاہرہ کریں گے، بین الاقوامی تعلقات میں اس کے اتنا ہی زيادہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button