مقبوضہ فلسطین

فلسطین:بیت لحم میں یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں ایک مسجدنذرآتش۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سرزمین فلسطین کےعلاقے بیت لحم کے بستی”الجبعۃ”میں گزشتہ روز صہیونی گماشتوں نے ایک مسجد کونذرآتش کیاہے۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق صہیونی گماشتوں نے گزشتہ روزبیت لحم کے بستی الجبعۃ میں واقع ایک مسجد کواس وقت نذرآتش کیا جب سارےنمازی نمازفجراداکرنے میں مصروف تھے۔
ذرائع کاکہناہے کہ صہیونی آبادکارآگ کے شعلے ہاتھوں میں اٹھاکراچانک مسجدمیں داخل ہوئے جس کے نتیجے میں مسجدکے اندرموجودنمازیوں نے جلدی سےمزاحمت کرناشروع کیا جس کی وجہ سے آگ پرکسی حدتک قابوپایاکیاگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button