پاکستان

دہشتگردوں کی فنڈنگ، 18بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا

ایف آئی اے نے دہشت گردوں کی فنانسنگ میں مددگار 18 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشتگردوں کو مالی مدد فراہم کرنے والوں کا سراغ مل گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی چھان بین کے بعد 18 ایسے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی گئی جن کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے ہے۔ ان اکاؤنٹس کے مالکان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اکبر ہوتی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عزیر بلوچ کو پاکستان واپس لانے کے لیے ایف آئی اے کے ایک افسر شہزاد حیدر اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جو جلد اسے پاکستان منتقل کریں گے۔ سائبر کرائمز کے خاتمہ کے لیے ویب سائٹ بن چکی ہے، اب سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button