دنیا

افغان صوبہ زابل میں ہزارہ برادری کے تیس افراد کو اغوا کرلیا گیا

افغانستان کے صوبے زابل میں ہزارہ برادی کے تیس افراد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ دو بسوں پر مشتمل قافلہ کابل اور قندھار کے درمیان سفر کر رہا تھا، کہ دو گاڑیوں پر مشتمل مسلح نقاب پوشوں نے قافلے کو زبردستی روک لیا۔ سیاہ لباس پہنے نقاب پوشوں نے دونوں گاڑیوں میں سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے تیس مردوں کوگاڑیوں سے نیچے اتارا، اور ان سب کو اپنے ساتھ لے گئے۔ صوبے کے گورنر محمد اشرف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں بسوں میں سے تیس افراد کو اغوا کیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا، کہ اغوا کرنے والے کون ہیں اور کس مقصد کیلئے انہوں نے یہ کاروائی سرانجام دی ہے۔ واضح رہے کہ ہزارہ برادی کے افراد شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں پاکستان اور افغانستان میں پرتشدد واقعات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button