مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا ایک بارپھر حملہ

صہیونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے ۔
لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صہییونیوں نے اتوار کو ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں باب المغاربہ کی جانب سے مسجد الاقصی کے احاطے میں حملہ کرکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے ۔ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بسائے جانے والے صہیونی ہمیشہ، اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجدالاقصی پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ درایں اثنا صہیونی فوجیوں نے اتوار کو رفح شہر کے النہضہ علاقے میں فلسیطینی کاشتکاروں پر فائرنگ کی ۔ غاصب صہیونیی فوجیوں نے اسی طرح غزہ شہر میں پانی کے ڈیم کھول دیئے جس کے باعث وادی غزہ کے علاقے میں دسیوں فلسطینیوں کے مکانات میں پانی بھرگیا غزہ کی امدادی تنظيم کے ترجمان محمد المیدنہ نے کہا ہےکہ امدادی ٹیموں نے اسّی سے زیادہ گھرانوں کے افراد کو ان گھروں سے باہر نکال لیا ہے جن میں پانی بھر گیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button