پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ اور طالبان کے 6دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد

کراچی: پاکستان کے صدر ممنون حسین نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدالقائدہ طالبان اور سپاہ صحابہ کے  پھانسی کے 6 دہشتگردوںکی رحم کی اپیل مسترد کردی ہیں۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دسمبر میں دہشت گردوں کے حملے اور طالب علموں سمیت 140 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد سے پھانسی پر سے پابندی ہٹا دی گئی تھی اور اب تک 20 سے زائد دہشتگردوںکو پھانسی دی جا چکی ہے۔

 صدر مملکت کی جانب سے جن دہشتگردوںکی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں منورعلی، محمد فیصل، محمد فضل، آچر عرف بھائی خان، عبدالعزیز اور بشیراحمد نامی قیدی شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مجرموں کو سندھ کی مختلف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں نے پھانسی کی سزائیں سنائی تھیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے محکمہ جیل خانہ جات کو ان مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ حاصل کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button